ہوسٹل فاروومن سنٹر میں سکیورٹی انتظامات ندارد، خواتین عدم تحفظ کا شکار

ہوسٹل فاروومن سنٹر میں سکیورٹی انتظامات ندارد، خواتین عدم تحفظ کا شکار

ملتان (خاتون رپورٹر) ہوسٹل فاروومن سنٹر میں سیکورٹی انتطامات نہ ہونے کے باعث خواتین غیر محفوظ ہوکر رہ گئی ہوسٹل میں رہائش پذیر خواتین عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئیں ذرائع کے مطابق ملتان میں قائم وومن ڈو یلمپنٹ کا ادارہ ہو سٹل فاروومن سنٹر میں خواتین کا تحفظ نہ ہونے کے برابر ہے جس سے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

خواتین کو مشکلات کا سامنا کرتاپڑتا ہے اس ضمن میں کسی بھی خواتین کے مہمان آجاتے ہیں جس کی وجہ سے باقی رہائش پذیر خواتین کو اپنے کمرے میں محصور ہوکر رہنا پڑتا ہے پریشان کن امر یہ ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کے باعث کسی بھی ادارے کی بنیادی سیکورٹی عملہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے مگر ہوسٹل انتظامیہ میں اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی اس ضمن میں ہوسٹل میں رہائش پذیر خواتین نے انتظامیہ سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے جبکہ وہاں کی ڈائریکٹر انیسہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی سیکیورٹی ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہے اور یہاں اپنے طور پرایک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ رکھاہواہے جو کہ خواتین کی سیکیورٹی کیلئے کافی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر