ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت المسلمین ‘امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت المسلمین ‘امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر ...

ملتان (سٹی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی کی کال پر ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ملتان میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیوملتان(گلشن مارکیٹ) سے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹر ی جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی ،آئی آئی ایس اوکے مرکزی رہنما ضمیر جعفری اورملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی اور علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی جارہی ہے، کبھی ڈیرہ اسماعیل خان میں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو قتل کیا جاتا ہے تو کبھی کراچی میں آواز حق بلند کرنے والے خرم زکی کو شہید کیا جاتا ہے۔ کبھی پاراچنا ر میں متعصب انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں امن اور اتحاد کے داعی ہیں ہمارے صبر اور خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما ضمیر جعفری اور ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی نے کہا کہ ملک میں جاری نیشنل ایکشن پلان سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک منظم طریقے سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ مناتی ہے کیونکہ 16مئی کو اسرائیل کے ناپاک وجود کا دن ہے جس کی وجہ سے آج ہمارا قبلہ اول صیہونیت کے شکجنے میں ہے۔ریلی کے آخر میں امریکی اوراسرائیلی پرچم نذرآتش کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر