وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کا پرامن انعقاد،مختلف حلقوں کا خراج تحسین

وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کا پرامن انعقاد،مختلف حلقوں کا خراج تحسین

ملتان (سٹی رپورٹر) و فاق المدارس کے سا لا نہ امتحا نا ت اختتا م پذیر ہو گئے ہیں ،ملک بھر میں کہیں کو ئی نا خو شگوار واقعہ پیش نہیں آ یا ،مختلف حلقوں کیطرف سے صاف شفا ف امتحا نا ت کے انعقا د پر وفاق المدارس کی کا وشو ں کی تحسین کی گئی ،محکمہ تعلیم ،سو ل انتظا میہ اور پو لیس افسران نے مختلف مقا ما ت پر امتحانی سینٹر کا دورا کیا ، ڈی جی رینجر زمیجر جنر ل بلا ل اکبر نے دارالعلوم کر اچی کے امتحان سنٹر کا دورہ کیا اور وفاق المدارس کے امتحانی انتظاما ت کو تسلی بخش اور قا بل تقلید قرار دیا ،وفاق المدارس کے جنر ل سیکر ٹری مو لا نا حنیف جا لند ھری نے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

تما م ضلعی مسوولین، کو ارڈنیٹر ز اور عملے کا شکر یہ ادا کیا اور مطا لبہ کیا کہ و فاق المدارس کی خد ما ت کا اعترا ف کر تے ہو ئے وفاق المدارس کو خو د مختار امتحا ن بورڈ کا درجہ دیا جا ئے۔امتحانی سنٹرز کا دورہ کرنے والے مختلف رہنماؤں نے وفاق المدارس کے امتحانی نظم کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس کا امتحانی نظام پورے ملک کے لئے رول ماڈل اور قابل تقلید ہے۔یاد رہے کہ وفاق المدارس کے امتحانات میں ملک بھر کے دینی مدارس کے 2لاکھ 22ہزار146طلبا وطالبات شریک ہوئے،مجموعی طور پر1775امتحانی مراکز میں 10ہزار 670اساتذہ نے نگرانی کے فرائض سر انجام د یئے۔1775نگران اعلی کے ساتھ ساتھ 8895 معاون نگران بھی موجود تھے ،طلبہ اور طالبات کے لئے الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں طلبہ کی نگرانی مرد اساتذہ اور طالبات کی امتحانی نگرانی خواتین اساتذہ نے کی ، پہلے مرحلے میں شعبہ تحفیظ القرآن کے امتحانات گزشتہ ماہ 23تا28اپریل مکمل ہو ئے جن میں ملک بھر کے 64ہزار 844حفاظ نے شرکت کی جب کہ دوسرے مرحلے میں شعبہ کتب کے امتحانات ہوئے ، رواں سال درجہ عالمیہ میں 11ہزار 484طلبا وطالبات ، موقوف علیہ میں 8905،عالیہ سال دوم میں 26ہزار 631، عالیہ سال اول میں 30ہزار 337،خاصہ سال دوم میں 42ہزار 876،خاصہ سال اول ( ثانویہ عامہ ٰ ) میں 66ہزار 420،متوسطہ میں 14ہزار 301،دراسات اول میں 10ہزار 4،دراسات سال دوم میں 6390،تجوید للحفاظ میں 2885اور تجوید للعلماء میں 1913طلبا وطالبات شریک ہوئے،مزکورہ تمام درجات کی مجموعی تعداد 2لاکھ 22ہزار 146بنتی ہے۔

وفاق المدارس

مزید : ملتان صفحہ آخر