پنجاب ٹیچر زیونین کا کمپنی باغ سرگودھا میں کل جلسہ،ریلی نکالنے کا اعلان

پنجاب ٹیچر زیونین کا کمپنی باغ سرگودھا میں کل جلسہ،ریلی نکالنے کا اعلان

ملتان( سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مر کز ی صدر اللہ بخش قیصر نے کہاہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین کل اساتذہ کے حقوق کی خاطرکمپنی باغ سرگودھا میں ایک جلسہ کریگی اور ریلی نکالی جائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب تعلیمی اداروں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھا ر ٹیز ، ا و ر این جی اوز کے حوالے کر کے نجکاری کرنا چاہتی ہے ۔ صوبے میں نظام تعلیم کو چلانے میں ناکام ہونیوالی حکومت کس کس محکمے کی نجکاری کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ایک ایسا محکمہ ہے جس سے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

منفعت کا کوئی تصور نہیں یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے تمام شہریوں کو تعلیم مفت فراہم کرے ۔ مگر موجودہ حکومت گزشتہ کئی برسوں سے اساتذہ کو بدنام کرنے کیلئے ایک ڈس انفارمیشن سیل کے ذریعے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد عوام کے ذہنوں میں یہ بات پیدا کر چکی ہے کہ استاد کام چور ہے اور پڑھاتا نہیں ہے اس لئے ہم تعلیم کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر رہے ہیں ۔ جبکہ آئین پاکستان اس بات کی اجازت نہیں دیتا ۔

ٹیچرز یونین

مزید : ملتان صفحہ آخر