پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں سرچ آپریشن ،27مشتبہ افرادزیر حراست

پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں سرچ آپریشن ،27مشتبہ افرادزیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 27مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔آپریشن میں اورنگی ٹاؤن کے تمام تھانوں کی موبائلوں اور 200پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بھاری نفری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے ۔پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرنے کے بعد گھروں کی تلاشی اور 27مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ایس پی اورنگی علی آصف نے میڈیا کو بتایا کہ زیر حراست افراد سے تفتیش کے بعد ان کی نشاندہی پر بڑی گرفتاریوں اور اسلحے کی برآمد گی متوقع ہے ۔ادھر اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود محمد خان کالونی اور سا ئٹ میٹر وول میں بھی پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرانہیں تھا نے منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول