سرکاری کالجز میں تعینات کنٹریکٹ انٹرنیز کی تنخواہوں سے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ

سرکاری کالجز میں تعینات کنٹریکٹ انٹرنیز کی تنخواہوں سے ٹیکس نہ کاٹنے کا ...

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی)صوبہ بھر سرکاری کالجز میں تعینات کنٹریکٹ کالج انٹرنیز کی تنخواہوں سے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

تفصیل کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی سال کے آغاز میں 8ماہ کے لیے کنٹریکٹ پر اساتذہ کو بھر تی کیا گیا تھا جن کو 30ہزار ماہوار اعزازیہ دیا جانا ہے ۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تنخواہیں ہونے کی وجہ سے اکاؤنٹیٹ جنرل کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تما م سی ٹی آئی کی تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹو تی نہیں کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر