نوجوانوں کی عملی طور پرملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے ، مصطفٰی کمال

نوجوانوں کی عملی طور پرملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے ، مصطفٰی کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کی ترقی نوجوا نوں کے ہاتھ میں ہے ، نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے، نوجوانوں کو تقاریر سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سابق سٹی ناظم مصطفٰی کمال نے کراچی اسپیچ اینڈ ڈیکلیمیشن سوسائٹی (کے ایس ڈی ایس ) کے زیرِ اہتمام ڈی ایچ اے گالف کلب میں چوتھے کل کراچی مقابلہ منظر نگاری میں کیا ۔ رضا ہا رون کے ہمراہ مو جود مصطفٰی کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بارے میں مصطفٰی کمال سوچتا ہے یہی وجہ ہے کہ میں واپس آیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر شہر کہ بارے میں اسکا شہری سوچتا ہے مگر کراچی کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نوجوان ملکی و شہری مسائل پر بات کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں، میں خو د اتنا اچھا مقرر نہیں ہوں مگر کوشش کرتا ہوں کہ اپنی بات عوام تک پہنچا سکوں انہوں نے تمام مقررین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم عملی طور پر کام کرینگے تو آئندہ تقاریر میں ہم اچھائیاں بیان کرینگے نہ کہ ملکی مسائل کا رونا روئے گے ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے FIXITکے بانی عالمگیر خان نے صفائی مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا جب تک کچرا ایک عام آدمی کے گھر کے باہر تھا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا مگر جب وہی کچرا خاص آدمی کے گھر کے باہر پھینکا گیا تو سب جاگ گئے ۔ تقریب کے آغا ز میں سوساسوسائٹی (کے ایس ڈی ایس)کے ٹرسٹی و اقراء یونیورسٹی کے چانسلر جناب ہنید لاکھانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سوسائٹی کو کامیاب ئٹی کے نائب صدر انجینئر عدنان اختر نے خطاب کرتے ہوئے تقاریر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سو سائٹی کی قیام کی وجوہات اور گذ شتہ ایونٹس پر روشنی ڈالی ۔انکا کہنا تھا کہ ایسے مقا بلے طلباو طالبات کی ذہنی نشونما کے لئے مفید ہیں۔ تقریب کے اختتام میں کراچی اسپیچ اینڈ ڈیکلمیشن ایونٹ کروانے پر مبارکباد پیش کی ۔ دریں اثنا مہمانان نے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ مقابلے میں انڈس یو نیورسٹی کے مرزا سبحان بیگ نے پہلی ، جا معہ این اے ڈی کی بر یرا ندیم مرزا نے دوسری جبکہ اقراء یو نیورسٹی کے عصمت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں منصفین کے فرائض پروفیسر سلیم مغل اور انجم رفعت اللہ نے سر انجام دئیے جبکہ میزبانی کے فرائض سو سائٹی کی صدر نجم الثقلین لغاری نے سرانجام دئیے۔ن

مزید : کراچی صفحہ اول