میوہسپتال لاہور میں خاتون کے ہاں4بچوں کی پیدائش،اہل خانہ کی خوشی قابل دید

میوہسپتال لاہور میں خاتون کے ہاں4بچوں کی پیدائش،اہل خانہ کی خوشی قابل دید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) لاہور کے میوہسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچے جنم دیئے۔ بچوں میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق و سیم عباس اور رباب چونگی امر سدھو کے رہائشی ہیں جن کو خدا کی نعمت چار بچوں کی شکل میں ملی۔ اس پر ماں باپ اور عزیزوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا۔ بچوں کے تایا کا کہنا تھا کہ گھر میں چند افراد تھے چار بچوں سے گھر میں رونق آ جائے گی۔ چاروں بچوں کو ابھی میو اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچے صحت مندہیں۔