حرم گیٹ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد زخمی،رکشہ الٹ گیا،ناکہ لگا کر عوام کو لوٹنے والے پولیس ملازمین کیخلاف انکوائری کیلئے ڈی ایس پی کینٹ انکوائری افسر مقرر

حرم گیٹ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد زخمی،رکشہ الٹ گیا،ناکہ لگا ...

ملتان(وقائع نگار)تھانہ حرم گیٹ کے علاقے سبیل چوک سے گل رود (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کے قریب شاہ پسوں والے کے بالمقابل گلی کے اندر غلام عباس عرف گاموں اور ارشعد اقبلا ٹیلر کی دکان کے باہر بیٹھ کر گفتگو میں مصروف تھے اسی اثناء میں اچانک شہزاد اور شاہد بسواری موٹر سائیکل آگئے جنہوں نے آتے ہی غلام عباس اور ارشد پر فائرنگ شروع کردی۔جس پر دونوں زخمی ہوگئے اور نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ان دونوں پارٹیوں کا آپس میں لین دین کا تنازعہ تھا تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر36/16درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ ممتاز آباد کئے علاقے قاسم پور نہر کے قریب گزشتہ روز تھان شجاع آباد کا سرکاری ڈالہ جو پولیس ڈرائیور نوید نیازی چلا رہا تھا نے ایک رکشے والے کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور نوید نیاز سرکاری ڈالے کو لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی سرکاری ڈالے اور ڈرائیور کے بارے معلومات اکٹھی کرکے افسران کو اطلاع دی جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہونے کے باعث اپنے گھر چلا گیا ۔تھانہ صدر کے علاقے رضا آباد چوک پر گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل اللہ دتہ،شہزاد،سلیم اور اس رضا ناکہ لگا کر عوام کو لوٹ رہے تھے۔جس پر کسی شہر نے سی پی او ملتان کو مذکورہ ملازمین کی شکایات لگائی کہ یہ روڈ کرپشن کررہے ہیں۔جس پر سی پی او ملتان اظہر اکرم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ملازمین کے خلاف انکوائری کا حکم دیا اور ڈی ایس پی کینٹ کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔جو جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کے بعد رپورٹ سی پی او ملتان کو پیش کریں گے۔

فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر