رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ‘صوبہ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ لاہور طلب

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ‘صوبہ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان) رمضان المبارک سے قبل گراں فروشی اور مہنگائی میں ہوشربااضافے کا حکومت پنجاب نے عوامی شکایات اور میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں خانیوال سمیت صوبے بھر کے36اضلاع کے ڈی سی او ز کو14مئی کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں دالوں اور دودھ کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیا تھا لیکن اب بھی خانیوال سمیت صوبے بھر میں حکومتی مقررہ کردہ ریٹس کو کھوہ کھاتے ڈال کر من مانے ریٹس لگائے جارہے ہیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے خالد محمودشیخ ڈی سی اوخانیوال سمیت صوبے بھر کے ڈی سی او کو 14مئی کو لاہور طلب کرلیا ہے اور تمام ڈی سی او کو مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لاہور آتے ہوئے مقامی سطح پر جو نرخ نامے ہیں وہ اپنے ہمراہ لاہور لے کر آئیں تاکہ چیک کیا جاسکے کہ کہاں کہا ں حکومتی ہدایات عمل ہورہا ہے عمل نہ کرنے والے ڈی سی او کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر