احکامات کی آڑ میں تقرر نامے جاری کرانے والے ڈاکٹر کو نوٹس جاری‘ جواب پیش کرنے کاحکم

احکامات کی آڑ میں تقرر نامے جاری کرانے والے ڈاکٹر کو نوٹس جاری‘ جواب پیش ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویڑن بنچ نے ہائیکورٹ احکامات کی آڑ میں تقرر نامے جاری کرانے والے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ڈاکٹر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں حکومت پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ملک بشیر لکھیسر نے اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پرنسپل میڈیکل کالج ساہیوال کو کسی ڈاکٹر کو تعینات کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا لیکن اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر کی تقرری کی تجویز مرتب کر دی جس پر عمل درآمدکے لئے بعد ازاں اسی ڈاکٹر محمد آصف نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرکے ڈائریکشن حاصل کی اور احکامات کی آڑ میں پرنسپل سے اپناتقرر نامہ جاری کرا لیا جبکہ یہ تعیناتی غیر قانونی ہے اس لئے مذکورہ احکامات اور تعیناتی منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر