موسیٰ پاک ٹرین کے پاور پلانٹ سے سیکورٹی کیمرہ چوری کی انکوائری شروع

موسیٰ پاک ٹرین کے پاور پلانٹ سے سیکورٹی کیمرہ چوری کی انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر) موسیٰ پاک ٹرین کے پاور پلانٹ سے سکیورٹی کیمرہ کی چوری کی انکوائری آفیسر ڈی ایف او نے ڈیوٹی پر تعینات عملہ کے ناموں کی فہرست ایس ایچ او کو تفتیش کیلئے مہیا (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
کردی، تفصیل کے مطابق ڈویژنل فورمین پاور وین سلطان احمد اور چارج مین اشفاق احمد نے گزشتہ روز موسیٰ پاک ٹرین کے 11834نمبری پاور پلانٹ ایک سکیورٹی کیمرہ چوری کی تحقیقات کیلئے ایس ایچ او کو درخواست دیدی جس میں ٹرین پر ڈیوٹی دینے والے عملہ کے ناموں کی فہرست دی ہے۔ جبکہ ایس ایچ او نے تفتیشی ملک سراج احمد کو تفتیش کیلئے مقرر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 10مئی بروز منگل ملتان اور لاہور کے درمیان چلائی جانیوالی موسیٰ پاک ٹرین کے 11834نمبری پاور پلانٹ میں لگے 3سکیورٹی کیمروں میں سے ایک چوری ہوگیا تھا۔ ویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن ظفراﷲ کلہوڑ کو مطلع کیا گیا تو انہوں نے الیکٹریکل فورمین پاور پلانٹ سلطان اور چارج مین پاور پلانٹ اکرم کو آفس طلب کرکے مذکورہ معاملہ کی انکوائری کرنے کیلئے الیکٹریکل فورمین پاور پلانٹ سلطان کو انکوائری آفیسر تعینات کرکے قصور واروں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔