سہ روز قومی انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی

سہ روز قومی انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی

خانیوال، وہاڑی، راجن پور ، بہاولپور ، مٹھن کوٹ، ڈیرہ غازیخان، رحیم یار خان ، (نمائندگان) جنوبی پنجاب میں سہ روزہ قومی انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی اس ضمن میں لاکھوں بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائیں گے ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم 23مئی سے شروع ہو کر (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

25مئی تک جاری رہے گی ۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تمام ادارے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا 100فی حدف حاصل کرنے کے لیے محکمہ صحت کا بھرپور ساتھ دیں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی علماء کرام اپنے خطبات میں والدین کو پولیو کے قطروں کی افادیت سے آگاہ کریں اس مہم کی کامیابی میں حصہ لینا ہر شہری کا فرض ہے ۔ انہوں نے یہ بات انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصیکیمطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ پولیو کے انسداد کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے اب غفلت اور کاہلی کا وقت گزر چکا ہے قوم کے نونہالوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے لیے سرکاری ادارے اور شہری اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ڈی پی او غازی صلاح الدین کے ہمراہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی،ڈی او ایچ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی ،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر خالد جاوید ، ڈاکٹر احمد فراز، ڈاکٹر محمد نواز، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ٹی ایم او وہاڑی میاں محمد اظہر جاوید اور دیگر نے شرکت کی راجن پورسے ڈسٹرکٹ ،رپورٹرنامہ نگار ، نمائندہ پاکستان کیمطابق پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس سے بچنے کا ایک ہی حل ہے کہ اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر مرتبہ باقاعدگی سے پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ضلع راجن پور میں اس کے لئے آگاہی مہم بھی کامیاب رہی ہے اور اب مجھے امید ہے کہ آپ تمام متعلقہ لوگ اس مرتبہ کے ٹارگٹ کو بھی انشاء اللہ با آسانی مکمل کرلیں گے۔ان باتوں کا اظہار ڈ ی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرنے پولیو کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کریم فیاض لغاری،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان، سید آفتاب شاہ پولیو کنٹرول روم،ڈاکٹر صدیق خان ،منیجر اوقاف اور متعلقہ افراد موجود تھے۔بہاولپور سے بیورورپورٹ کیمطابق سہ روزہ قومی انسداد پولیو مہم بہاول پور ضلع میں 23مئی سے شروع ہو گی۔ اس دوران 5لاکھ 97ہزار سے زائد 5سال تک کی عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ بات ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن امجد بشیر نے کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خلیق، ڈاکٹر شاہد اقبال بیگ، ڈاکٹر راؤ محمد ذاکر، ضلع بھر سے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی راؤ محمد قاسم اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو سے بچاؤ کی خوراک سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ چولستان اور دریائی علاقوں میں پہلے سے ہی موبائل ٹیمیں روانہ کی جائیں اور تمام موبائل ٹیموں کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ مٹھن کوٹ سے نامہ نگار کیمطابق پولیو کنٹرول روم کے مانیٹرنگ انچارج ڈاکٹر محبت علی اور ڈاکٹر علی ہاشم نے دوران بریفنگ ڈی سی او کو بتایا گیا کہ اس مرتبہ کا ٹارگٹ 3,92,576بچوں کا ہے اور اس کے لیئے 1000سے زائد ٹیمیں ملکرضلع بھر میں کام کریں گی۔3روزہ پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوکر 25مئی تک جاری رہے گی اور امید ہے کہ تمام ٹیم اپنی پوری لگن اور محنت سے اس مہم کو کامیاب بنائیں گی۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ ،نمائندہ پاکستان کیمطابق ضلع ڈیرہ غازیخان میں تین روزہ قومی پولیو مہم 23مئی سے شروع ہو گی جس میں پانچ سال تک کے پانچ لاکھ 80ہزار 683بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے . اس مقصد کیلئے 1451ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 1304موبائل ٹیمیں اور 87فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں . میدانی او رقبائلی علاقہ میں پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی جس کیلئے پنجا ب پولیس ، بی ایم پی او ر بلوچ لیوی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں . یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا خرم نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کا پاکستان سے خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اور وفاقی وصوبائی حکومتیں انسداد پولیو کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو جلد از جلد پولیو فری بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آمدہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ایسے کسی عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جو اس مہم پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے محکمہ صحت کی شکایت پر نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران موبائل ٹیموں سے عدم تعاون کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر