تعلیمی بورڈ ڈیرہ کے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ ون 24 مئی سے شروع ہونگے

تعلیمی بورڈ ڈیرہ کے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ ون 24 مئی سے شروع ہونگے

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ ون (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

24مئی سے شروع ہونگے جس کیلئے 121 سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 65بوائز 48گرلز اور 8مشترکہ سنٹر شامل ہیں . 8جون تک جاری رہنے والے اس امتحان میں 35828 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے . تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپس ارسال کر دی گئی ہیں تاہم این او سی ، کمی فیس ، تبدیلی مضمون ، تصدیق او ردیگر اعتراضات کے حامل طلباؤطالبات کی رولنمبر سلپس روک دی گئی ہیں . ایسے طلباؤطالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طو رپر اعتراضات دو رکرا کے رولنمبر سلپس حاصل کریں . یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہی گئی ہے . شیخ امجد حسین نے کہاکہ اعتراضات دور نہ کرنے والے طلباؤطالبات کا امتحان کے حوالے سے ڈیٹا آن لائن نہیں کیا جائے گا۔

انٹرمیڈیٹ ملتان

مزید : ملتان صفحہ آخر