خدمت کارڈ کا جھانسہ دیکر سیکڑوں سمیں ایکٹو کرنیوالے گروہ کا انکشاف

خدمت کارڈ کا جھانسہ دیکر سیکڑوں سمیں ایکٹو کرنیوالے گروہ کا انکشاف

فقیروالی(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی خدمت کارڈ اسکیم کا جھانسہ دے کر سادہ لوح خوا تین کے نام پر بائیو میٹرک مشین کے ذریعہ سمیں ایکٹیو کرنے والی جعلی ٹیم منظر عام پر آ گئی جنوبی پنجاب کے ضلع بہاول نگر کے علاقہ فقیروالی میں درجنوں چکوک میں سینکڑوں سمیں ایکٹیو ہو چکی ہیں فراڈیہ گروپ کے ارکان (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کا طریقہ واردات کہ مختلف چکوک کی اضافی بستیوں میں اعلان کروا کر سادہ لوح خواتین کو خدمت کارڈ کے نام پر اکٹھا کر کے بائیو میٹرک مشین کے ذریعہ انگوٹھا لگوا کر اور ان کا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے سمیں ایکٹیو کرتے ہیں وزیر اعلی کی جعلی ٹیم میں چارلوگ کار پر سوار ہو کر چکوک میں جاتے ہیں ان میں علاقے کی ایک با اثر شخصیت جو اپنے آپ کو ٹیم کا آفیسر شو کرواتا ہے اور ایک سہولت کا ر کی شناخت ہو گئی ہے متاثرہ خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں خطرہ ہے کہ ہمارے نام سے جاری شدہ سمیں کسی تخریب کاری یا دہشت گردی میں استعمال ہو سکتی ہیں اور انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ پردو ہزار ماہانہ کا جھانسہ دے کر جعل سازی سے سمیں ایکٹیو کرنا ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے احتجاج کے دوران خواتین اور گاؤں 126 سکس آر کے نمبردار حنیف نے بتایا کہ ابھی تک ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے اور نہ ہی ان کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں نے وزیراعلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر