اساتذہ اورعلاقہ مکینوں میں جھگڑا ، سکول بند، طالب علموں کااحتجاجی مظاہرہ

اساتذہ اورعلاقہ مکینوں میں جھگڑا ، سکول بند، طالب علموں کااحتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی ) نواحی علاقہ بستی علیانی میں کچھ روز قبل سرکاری سکول کے اساتذہ اور علاقہ مکینوں کے مابین ہونے والی مبینہ لڑائی کے بعد سکول انتظامیہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر تے ہوئے بچوں کیلئے سکول کے دروازے بند کر دیئے ۔۔ سکول کی بندش کے خلاف سینکڑوں بچے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
شدید گرمی میں احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور کمشنر آفس کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا اور سکول انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی، احتجاج میں شریک طلباء نے کہا کہ گورنمنٹ اور مڈل سکول بستی علیانی میں اساتذہ اکثر و بیشتر غیر حاضر رہتے ہیں ، سکول میں سارا دن فارغ بیٹھ کر ان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے کیونکہ اساتذہ دوران ڈیوٹی انہیں پڑھانے کی بجائے ہیڈ ماسٹر کے دفتر میں خوش گپو ں میں مصروف رہتے ہیں اور والدین کے شکوہ کرنے پر اساتذہ الٹا بگڑ گئے اور انہوں نے ان کیلئے سکول کے دروازے بند کر دئیے ہیں پچھلے کئی روز سے بچوں کو سکول داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ، والدین منظور احمد ، عبدالمجید ، محمد عرفان ، اصغر ودیگر نے کہا کہ سکول میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مار نہیں پیار ماٹو خلاف ورزی ہو رہی ہے اساتذہ طلباء پر بے انتہا تشدد کرنے کے علاوہ سارا دن انہیں اپنے ذاتی کاموں میں مصروف رکھتے ہیں جس کا گلہ کرنے سکول گئے تھے کہ الٹا ان پر جھوٹا مقدمہ درج کرادیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل گورنمنٹ مڈل سکول بستی علیانی میں کلاس ٹیچر کے جماعت ہفتم کے طلباء وقار وڈانی ، شبیر وڈانی ، دلاور وڈانی ، قدیر وڈانی وغیرہ کو سکول کا ہوم ورک نہ کرنے اور موبائل فون کے استعمال سے منع کرتے ہوئے کلاس سے باہر نکال دیا تو طلباء مشتعل ہوگئے اور لیڈی کلاس ٹیچر کو دھمکی دی کہ ان کے بڑے ابھی سکول پہنچ کر انہیں سبق سکھا دینگے اسی اثناء میں طلباء کے والدین اور قریبی رشتہ دار کرم وڈانی ، فاروق وڈانی ، عرفان وڈانی ، منظور وڈانی و دیگر 25,20افراد مسلح پسٹل و کلاشنکوف سکول کا گیٹ بند ہونے پر دیواریں پھلانگ کر سکول میں داخل ہوئے اور ہیڈ ماسٹر کے آفس میں بیٹھے دو ٹیچر ارشد جاوید اور انچارج ہیڈ ماسٹر حسنین گیلانی پر بہیمانہ تشدد شروع کردیا ٹیچرز کو بچانے کیلئے آنیوالے دیگر اساتذہ پر بھی مار پیٹ شروع کردی بعد ازاں ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے جس پر سکول انتظامیہ نے اساتذہ پر تشدد کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر غنڈہ عناصر کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرایا تھا ، جبکہ دوسری جانب ای ڈی او ایجوکیشن ارشاد احمد تارڑ کے مطابق سکول کی بندش کی اطلاعات غلط اور بے بنیاد ہیں اور تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری ہے ۔