انتظامیہ کی ملی بھگت سے مسافر ٹرینوں کا کوٹہ ریلوے،قلیوں،ٹھیکیداروں کو الاٹ

انتظامیہ کی ملی بھگت سے مسافر ٹرینوں کا کوٹہ ریلوے،قلیوں،ٹھیکیداروں کو الاٹ

ملتان (جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ کی ملی بھگت سے ملتان ایکسپریس اور موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین میں سیٹوں کا کوٹہ ریلوے پولیس، قلیوں اور ٹھیکیداروں کو الاٹ کرنے کا انکشاف، ریلوے پولیس، قلی اور ٹھیکیدار مسافروں کو ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے لگے، ریلوے پاکستان کو ماہانہ کروڑوں روپے کا خسارہ پہنچایا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق ملتان سے لاہور جانیوالی ملتان ایکسپریس اور موسیٰ پاک ایکسپریس (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ٹرین میں ریزرویشن عملہ مسافروں کی ٹکٹیں بک کرنے کے بجائے ریلوے انتظامیہ کی ملی بھگت سے قلیوں، ٹھیکیداروں اور ریلوے پولیس کو الاٹ کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔2پولیس کانسٹیبلز کو ملتان سے لاہور تک انکانومی کلاس میں 2 کے بجائے 4سیٹیں 95، 96، 97 اور 98 الاٹ کردی گئیں اور مذکورہ پولیس کانسٹیبلز جن کو قانوناً اے سی کلاس الاؤ نہیں ہے کے باوجود میں اے سی میں بیٹھ گئے جبکہ انہوں نے ریزرویشن آفس سے الاٹ کی جانیوالی سیٹوں کو بلیک میں فروخت کردیا۔ ایس ٹی ای کو مذکورہ معاملہ بارے آگاہ کیا گیا تو اس نے ’’یہ سیٹیں ان کو الاٹ کی گئی ہیں‘‘ کہہ کر خاموشی اختیار کرلی۔ ’’پاکستان‘‘ کے رابطہ کرنے پر ڈویژنل انتظامیہ نے مؤقف دینے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔

ٹرین کوٹہ

مزید : ملتان صفحہ آخر