نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے35ملزمان گرفتار

نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے35ملزمان گرفتار

ملتان ( وقائع نگار ) سی پی اوملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت پرایس ایس پی اپریشنزڈاکٹر عاطف اکرام ، ایس پی گلگشت مردان کھوسہ کی زیر نگرانی ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز نصراللہ وڑائچ نے ٹیم کے ہمراہ جس میں ایس ایچ اوصادق ڈوگر تھانہ گلگشت ، محمد شمعون انچارج انوسٹی گیشن ، محمد جمشید اکرم SHOتھانہ بی ۔زیڈ، اللہ دتہTASIشیخ محمد اکبر SIانچارج CIAمحمد انور ASI/CIAشوکت صوبہ کمانڈو انچارج I.Tگلگشت(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ڈویژن شامل ہیں نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیااصغر بھٹی گینگ جو کہ بین الصوبائی گینگ ہے اس کے35کس ملزمان کو شب وروز محنت کے بعد گرفتار کیا گیا، جن سے دوران تفتیش 60مقدمات کا انکشاف ہوئے اور بھاری مقدار میں مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا،ملزم محمد اصغر اپنے ساتھیوں افتخار فرید عرف شاہ ، محمد ظفر ، محمد حسن عرف بلا، ریاض ولد اکبر کے ہمراہ بین الصوبائی نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تھا جس میں ضلع ملتان کے 60مقدمات اور بیرونی اضلاع کے 190مقدمات ٹریس ہوئے ،ملزمان 1/2کاروں میں سوار ہو کر جاتے اور کالونیوں کے اندر لاک شدہ کوٹھیوں میں داخل ہو کر چوری کی وارداتیں کرتے ۔ جن کو CPOملتان کی بنائی گئی خاص ٹیم نے بڑی محنت سے گرفتار کیا ، ملزمان سے رائفل 44بور ، پسٹل 30بور،ریوالور 32بور ،پسٹل کوزی ،رائفل 222بور معہ 21گولیاں برآمد ہوئی جبکہ نقدی 27لاکھ روپے، I.PAD، کیمرہ ، آئی فون ، گھڑیاں زنانہ 02عدد، لیپ ٹاپ 04عدد ، آرٹیفیشل جیولری،LED، پارچات، گھڑیاں مردانہ 4عدد، طلائی زیورات،زیورات چاندی ، کفن وغیر ہ برآمد کیا گیا ۔ گینگ کو ٹریس کرنے پر CPOملتان محمد اظہر اکرم نے تمام افسران کو مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی اچھی کارکردگی پر نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر