آئندہ انتخابات میں بلے والے بلوں میں چھیتے پگریں گے ، امیر مقام
پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ حلقہ PK-8کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظرمیں میں عمران خان کو آنے والے 2018میں فائنل راؤنڈ کابھی اندازہ ہوگیا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں بلے والے بِلوں میں چھپتے پھرینگے، PK-8 میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرنا پشاورکے عوام کا پاکستان مسلم لیگ (ن)، وزیراعظم اورPML-Nکی پالیسیوں پربھرپوراعتمادکامظہرہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے شونے بھی انکے امیدوارکوسہارانہیں دیا، PK-8 کے غیورعوام کسی کی شعبدہ بازیوں میں نہیںآئیں تاہم پاکستان مسلم لیگ(ن)کی کامیابی پراہلیان حلقہ نیابت مبارکباد اورداد کے مستحق ہیں جنہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ پختونوں نے محمدنوازشریف اورانکی جماعت پرمکمل اعتماداورمحبت کااظہار کیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہPK-8کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے ارباب وسیم حیات کی کامیابی کے بعدانکی رہائشگاہ شالم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ ممبرصوبائی اسمبلی رشادخان، صدر PML-Nفاٹافقیرمحمد آفریدی،رحمت سلام خٹک،ممبرڈسٹرکٹ کونسلررحم دلنواز،رئیس خان سمیت کارکن کثیرتعدادمیں موجودتھے۔ انجینئر امیرمقام نے وزیراعظم نوازشریف،شہبازشریف اوردیگرقیادت کی طرف سے نومنتخب ہونیوالے پاکستان مسلم(ن) کیے ممبرصوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات کومبارکباددی اورمرحوم ارباب اکبرحیات کوخراج عقیدت پیش کی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ حالیہ ضمنی انتخابات توایک جھلکی تھی آئندہ2018کے انتخابات کے بعدتبدیلی کے نام نہاددعویداروں کی ضمانتیں ضبط ہوجائینگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کوکسی کے کہنے پرحکومت نہیں ملی بلکہ عوام نے بھاری مینڈیٹ دیاہے تاہم کسی فردواحدکے الزام تراشی سے کچھ نہیں ہوتابلکہ ہم نے ہمیشہ عوام کی عدالتوں میں اپنے آپ کوپیش کیاہے اورعوام کی عدالتوں میں ہمیشہ سرخروہوئے ہیں تاہم کسی کو سیاسی ریٹنگ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب ایک صوبے کوچلانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں وزرات عظمیٰ کاخواب دیکھناچھوڑدیں،خان صاحب نے خیبرگیٹ سکنڈل کی تحقیقات بھی اس وزیرسے کرائی جنہیں خان صاحب نے خود بدعنوانی ثابت ہونے پروزارت سے معزول کیاتھا،عمران خان کادوہرامعیار عوام کے سامنے آشکارہ ہوگیاہے جسکاثبوت عوام نے حالیہ ضمنی انتخابات میں ظاہرکردیا۔