اغوا،اقدام قتل،بداخلاقی،خاتون کی بے حرمتی پر 73 افراد کے خلاف مقدمات درج

اغوا،اقدام قتل،بداخلاقی،خاتون کی بے حرمتی پر 73 افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(وقائع نگار)تھانہ حرم گیٹ کے علاقے کے رہائشی عبدالمنان کے بکرے دکان کے ساتھ باندھے ہوئے تھے ۔یاسر دکان دار نے کرنٹ چھوڑا بکرے مرگئے۔جس پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ کپ کے علاقے میں صرافہ بازار کے تاجر محمد مبشر کی دکان پر ملزمان نے آکر فائرنگ کی اور توڑ پھوڑ کی۔ملزمان خرم اور بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تھانہ سٹی جلال پور کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

علاقے کی رہائشی زبیر کو بوگس چیک5 لاکھ روپے کا دینے پر ملزم محمد سلیم رہائشی زبیدہ کو بوگس چیک5لاکھ روپے کا دینے پر ملزم محمد سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے کے رہائشی محمد انیس کی بیوی کو ملزم نبیل اور1کس نامعلوم نے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے کے رہائشی خان محمد کی بیٹی ثوبیہ کو ملزمان صابر،اصغر،خدا بخش،نسرین،اللہ بخش اور2نامعلوم نے زبردستی اغواء کرلیا ہے۔تھانہ صدر کے علاقے میں محمد ایاز کی ہمشیرہ عاصمہ بی بی کی ملزمان حمزہ،صابر،سیفل اور2نامعلوم نے زبردستی اغواء کرلیا ہے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کی رہائشی عظمیٰ کے ساتھ ملزمان نے بدتمیزی کی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں کامران کے گھر ملزمان عظمہ،طارق،سعید، لیاقت،عامر،امجداور2 نامعلوم زبردستی گھس آئے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے کے رہائشی اصغر کو ملزمان رفیق،ظفر،یاسر اور2نامعلوم کے ناحق تشدد کا نشانہ بنایا۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے فلک شیر کو ملزمان امام بخش،خادم حسین،افتخار،تنویر اور2نامعلوم نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔تھانہ قادر پوراں کے علاقے میں مختیار احمد کی بیٹی ماریہ کو ملزمان بلال اور3نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے۔تھانہ شاہ رکن عالم میں وسیم کو بوگس چیک10لاکھ75ہزار620 روپے کا دینے پر ملزم عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ گل گشت باقر کے بھائی ساجد کو ملزمان عمران،عدنان اور صدیق نے زخمی کردیا۔تھانہ گل گشت کے علاقے میں عبدالحمید کے بیٹا بعمر7سال احسن کو ملزم رمضان اغواء کرنے کی کوشش کی۔تھانہ صدر کے علاقے اللہ وسایا کی بہو کلثوم کو ملزمان سبحان،اختر،اقبال،منو ،حلیمہ مائی نے اغواء کرلیا ہے۔تھانہ الپہ کے علاقے میں عاشق کے بھانجا اور بھانجی کو ملزمان جیون،آصف،بشیر، عارف نے زخمی کرڈالا۔اسی تھانے کے علاقے میں اللہ یار کی بیوی صغراں کو ملزمان مجاہد،زاہد اور شاہد نے خنجر کے وار سے مضروب کردیا ہے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں مقبول علی سے ملزم عابد رشید نے دوستانہ تعلقات کی بناء پر6لاکھ لئے جو آج تک واپس نہ کئے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ناصر حسین نے جھاڑو دینھے پر منع کیا تو ملزمان دانش اور محمد علی نے مضروب کردیا۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں غلام شبیر کے بھائی کو ویگن نے ٹکر ماری جس سے عامر اور حنیف دم توڑ گئے۔پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں عاصم لطیف کو ملزم ندیم،عبداللہ،عمیر نے بوگس چیک دیا۔اسی علاقے میں مسماۃ ممتاز جان کو ملزم سجاد حسین3لاکھ50ہزار روپے کا بوگس چیک دیا۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں محمد جاوید کو اس کے سابقہ بہنوئی قصور حسین نے سر پر پسٹل کا ہٹ مارا جس پر پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر