ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘ایک شدید زخمی
خانیوال، بٹہ کوٹ ،چوٹی زیریں ،جیٹھ بھٹہ،منکیرہ ، بھکر (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد اللہ کو پیارے ہوگئے خانیوال ،بٹہ کوٹ سے بیورونیوز + نمائندہ پاکستان کیمطابق پچاس سالہ خدا بخش سڑک کراس کر رہا تھا کہ اچا نک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار بے قابو رکشہ کی زد میں آگیا رکشہ کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ خدا بخش زخموں کی تاب نہ لا تے موقع پر ہی خالق حقیقی سے ملا حادثہ کا مرتکب ڈرائیور رکشہ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
جا ئے حادثہ سے فرار ہو جا نے میں کامیاب ہو گیا ۔ چوٹی زیریں سے نامہ نگار کیمطابق نیوسٹی مسجد چوک پر اللہ ڈتہ رمدانی سکنہ بستی حلیم والہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار گھر کو جارہا تھا کہ چوک پر دوسری طرف سے آنے والی ہائی ایس ویگن جسے عمران نامی ڈرائیور چلا رہا تھا سے زور دار ٹکر ہوگئی اللہ ڈتہ رمدانی کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور سرمیں شدید چوٹیں آئیں جسے مقامی سرکاری ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا مقامی پولیس نے ڈرائیور عمران کو گرفتار کر کے ہائی ایس ویگن قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے جیٹھ بھٹہ سے نامہ نگار کیمطابق دھریجہ نگر کے قریب موٹرسائیکل سوار محمداسلم اور محمداکرم کو خان پور جاتے ہوئے اچانک تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمداکرم نامی بزرگ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ محمداسلم کی ٹانگیں جس کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھکر + منکیرہ سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ رات منکیرہ سے گھر کی جانب ڈیرہ آرائیاں والہ جاتے ہوئے 18سالہ نوجوان محمد رضوان ولد عبد الستار گوہر والہ روڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے سامنے سے آتے ہوئے گدھا ریڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا محروم کو آبائی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا وارثان نے ریڑھی والے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکا ر کر دیا۔
4 افراد