ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں بدستور تاخیر کاشکار، شالیمار ایکسپریس 6 گھنٹے 30منٹ لیٹ ، مسافر رل گئے

ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں بدستور تاخیر کاشکار، شالیمار ایکسپریس 6 گھنٹے ...

ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس 6گھنٹے 30(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

منٹ، لاہور سے کراچی جانیوالی نائٹ کوچ ایکسپریس 5گھنٹے 15منٹ، لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس 4گھنٹے، لاہور سے کراچی جانیوالی کراچی ایکسپریس 3گھنٹے 40منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 3گھنٹے 15منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 2گھنٹے 15منٹ، کراچی سے ملتان آنیوالی زکریا ایکسپریس 2گھنٹے، کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ ایکسپریس 2گھنٹے، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیزگام ایکسپریس 1گھنٹہ 20منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 55منٹ اور راولپنڈی سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹرینیں لیٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر