نابینا افراد کاسرکاری نوکری نہ ملنے پراحتجاج بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی

نابینا افراد کاسرکاری نوکری نہ ملنے پراحتجاج بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی

خانیوال (نمائندہ پاکستان)ضلع بھر کے درجنوں غریب نابینا افراد کا سرکاری نوکری نہ ملنے پر احتجاج مطالبہ نہ ماننے پر ڈی سی او آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگانے کی دھمکی،تفصیل کے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ضلع خانیوال کے کئی درجن نابینا افراد سرکاری نوکری کے حصول کے لئے آئے روز اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے تھے انکا مطالبہ نہ ماننے پر ڈی سی او آفس سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فوری سرکاری نوکری دی جائے ریلی میں یوسف الکریم، محمدسیف اللہ، محمداختر،عبدالرؤف، غلام عباس، محمداکمل ،اللہ بخش، محمدیوسف، محمداجمل ،محمدعفان سمیت دیگر بلینڈ افراد شریک تھے انہوں نے کہا کہ سخت گرمی میں ہم دھکے کھارہے ہیں اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ڈی سی اوآفس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور مطالبات پورے نہ ہونے پر وہاں سے نہیں اٹھیں گے جبکہ انہو ں نے بتایاکہ گزشتہ روز ڈی سی او خانیوال کو لاہور سے نابینا ؤں افراد کی نوکری کے سلسلے میں نوٹس آیا تو 13لوگوں کے نام بوگس لکھ کر بھیج دیئے جو ہم غریبوں پر ایک بڑا ظلم ہے انہوں نے فوری مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر