ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ کی الیکشن ٹربیونل فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں16مئی کو ہوگی

ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ کی الیکشن ٹربیونل فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت ...

گگو منڈی( نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی طرف سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں 16مئی کو ہو گی ۔تفصیلات(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے مطابق مئی 2013کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امید وار کے مقابلہ میں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے بطور آ زاد امید وار الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی ان کی کامیابی کے خلاف پیر غلام محی الدین چشتی نے الیکشن ٹربیونل میں عذرداری دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے الیکشن رولز کی خلاف ورزی کی ہے جس پر الیکشن ٹربیونل نے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کیا تھا ۔اس فیصلہ کے خلاف چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں اپیل کی تو عدالت عظمٰی نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ پر عملدرآمد روک دیا تھا ۔اس اپیل کی سماعت کے لیے اب عدالت عظمٰی نے 16مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کے بینچ نمبر ایک میں ہو گی جس کی سربراہی چیف جسٹس آ ف پاکستان کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر