سکندری نالہ میں نامعلوم نوجوان گرکر جاں بحق ،لاش کی تلاش جاری

سکندری نالہ میں نامعلوم نوجوان گرکر جاں بحق ،لاش کی تلاش جاری

ملتان(وقائع نگار)تھانہ صدر کے علاقے میں سکندری نالہ میں25سالہ نامعلوم نوجوان ڈوب کر جاں بحق تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی روڈ پر جاتے ہوئے آگے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

سکندری نالہ آتا ہے جہاں گزشتہ روڈ25سالہ نامعلوم نوجوان اچانک نالے میں گرگیا اور پانی میں ڈوب گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئیں لاش کو ٹیم نے نالے میں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر رات گئے تک لاش برآمد نہ ہوسکی پولیس نے موقع پر ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے کے بعد علاقے کے لوگوں کے بیان قلم بند کئے اور اطلاع وقوعہ کی رپٹ روزنامچہ درج کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر