قومی وپنجاب اسمبلی میاں برادران ہاؤ س بن چکی ہے ‘ غلام فرید کوریجہ

قومی وپنجاب اسمبلی میاں برادران ہاؤ س بن چکی ہے ‘ غلام فرید کوریجہ

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی) سرائیکستان قومی اتحادکے زیر اہتمام دربار فریدؒ پر عبادات پر پابندیوں کیخلاف ایس کیو آئی کے زیر اہتمام ہفتہ وار احتجاج مسلسل 44ویں ہفتے میں داخل ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ کی قیادت میں شدید بارش میں دھرنا دیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس کیو آئی کے سربراہ وچیئرمین تحریک فریدؒ پاکستان وخانوادہ فریدؒ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ شدید (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

بارش ہویا گرمی ہمیں منزل سے نہیں ہٹاسکتی ہے قومی اسمبلی پنجاب ہاؤس اور پنجاب اسمبلی میاں برادران ہاؤس بن چکا ہے نیشنل ایکشن پلان اور قومی احتساب اداہ پانامہ لیکس کے بعد میاں برادران کیخلاف کاروائی کریں محکوم اقوام کیخلاف یکطرفہ احتساب انتقام کے تاثر میں جاتا ہے دربار فریدؒ پر عبادات پر پابندیاں لگانے والے ریاستی دہشت گرد ہیں تخت لاہور کی بیوروکریسی ریاست ریاست میں غیر آئینی کاروائیوں میں ملوث ہے سیالکوٹ لاہور گجرانوالہ سے جرائم پیشہ نوجوان کو تخت لاہور کے ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کیلئے سی ایس پی افسر بنا کر سرائیکی وسیب میں بھیج دیا جاتا ہے ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور گجر نے ہسپتال کی مسجد مسمار کردی اور موٹر سائیکل اسٹینڈ بنا دیا جس کو مساجد کی حرمت کا علم نہیں وہ سی ایس پی افسر کیسے ہیں دربار فریدؒ پر پابندیوں کیخلاف آواز ہر طبقہ کو اٹھانی چاہیے ورنہ یہ حکمران لوگوں کا جینا حرام کردیں گے راجن پور میں کرسی ٹوکن کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی جارہی ہے ڈی سی او راجن پور کے رویہ کیخلاف کھلاڑی سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے فنڈز اور اعزازیے نہیں ملے سندھی ،بلوچ اور چھوٹے صوبوں کو چور کہنے والے خود قومی چور ہیں تخت لاہور اس وقت قومی چور کا کردار ادا کررہا ہے پابندیوں کیخلاف احتجاج جاری رہے گا دھرنے سے منظور حسین جتوئی ،ناصر سومرو ،الطاف لاکھا ،محمد علی مزاری نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر