جنوبی پنجاب میں قیامت خیز گرمی ‘سڑکیں سنسان ‘گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا

جنوبی پنجاب میں قیامت خیز گرمی ‘سڑکیں سنسان ‘گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا

ملتان،خانیوال،میلسی (خبر نگار+ وقائع نگار+ نمائندگان) ملتان اور گرد و نواح میں قیامت خیز گرمی کا سلسلہ جاری معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کا مرض بھی شدت اختیار کر گیا درجنوں مریض ہسپتال پہنچ گئے تفصیل کیمطابق ملتان سے خبر نگار + وقائع نگار کیمطابق ملتان اور گرد و نواح میں قیامت خیز گرمی کا سلسلہ جاری دن بھر تپش اور جھلس دینے والی لو کے باعث معمولات(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ۔ ملتان جمعہ کے روز پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.2 جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ غازی خان میں 46.5 اور کوٹ ادو میں 46.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دوپہر کے اوقات شدید گرمی کے باعث سڑکوں پر ہو کا عالم رہا چرند پرند بھی سایہ دار پنا گاہیں ڈھونڈنے پر مجبور رہے تاہم مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 149 مریض ملتان کے مختلف سرکاری ہستپالوں میں داخل ہوئے جبکہ ہیٹ سٹروک کے 32 مریض لائے گئے ہیں ،91 مریض نشتر ہسپتال ،34 مریض چلڈرن کمپلیکس ،14 شہباز شریف جنرل ہسپتال ،2 مریض فاطمہ جناح ہسپتال اور 7 مریض سول ہسپتال میں داخل ہوئے ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق خانیوال اور گردونواح میں گرمی اور حبس میں شدیداضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے گیسٹرو کے مرض میں اضافہ دیکھنے میں آیا ایک ہی دن میں سرکاری ہسپتال میں42افراد لائے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں متاثرہ افرا دمیں ابراہیم ،حاجراں، رابعہ ،زینب، مدثر، بلال ،شاہد، خدیجہ ،عالم ،خاتون ،عمران ،ثمینہ ،عروج ،تسلیم ،پروین ،امیراں، مزمل ،خورشید، احمد، روبینہ ،کنیز ،مبارک ودیگر شامل ہیں۔دریں اثناء گیسٹرو کے مرض میں درجنوں افراد مبتلا ،ہسپتال داخل تفصیل کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا جلیل ،در مختوم ،عبدالرحمن ،خدیجہ ،عبدالرزاق ،شاہد ،بلال ،مدثر ودیگر گذشہ روز گیسٹرو کی مرض میں مبتلا ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کردیا ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گرمی کی لہربدستورجاری گرمی کی وجہ سے بخاراورگیسٹروکے مرض میں اضافہ ہوگیابرف کے گولوں کی وجہ سے گلے کے امراض بڑھ گئے پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلوں نے اپنے سکولوں کی عمارتیں بنداورتنگ لے رکھی ہیں جس وجہ سے بجلی جانے کے اوقات کمروں میں حبس ہوجاتی ہے جس سے کئی بچے گرمی اورحبس کی وجہ سے بیمارپڑگئے

مزید : ملتان صفحہ آخر