پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ‘ایم ایم اے کی سکولوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ‘ایم ایم اے کی سکولوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوال سے ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال تک سینکڑوں اساتذہ نے پنجاب گورنمنٹ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ،سید اسرار حسین گردیزی ،قیصر ندیم عظمت، رانا ظفر اقبال ،ہارون خان نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈ اور بینرز اُٹھارکھے تھے احتجاجی ریلی کے اختتام پر مقررین سید اسرار گردیزی ،رانا ظفر اقبال، قیصر ندیم ،ہارون خان (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اور اللہ دتہ نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کا سلسلہبند نہ کیا تو اساتذہ کا یہ احتجاج جاری رہے گا ۔چوہدری نثار احمد، چوہدری شفیق ،عبدالطارق نیازی ،قاضی مقبول اور رانا غلام صطفے نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نے وعدہ کے باوجود کلریکل سٹاف کیطرف ٹیچرز کو17-16/14سکیل نہ دے کرعلم دشمنی کا ثبوت دیا ہے انہو ں نے کہاکہ ضلع خانیوال میں کنٹریکٹ اساتذہ کو فوری مستقلی پے پیکج پروموشن اور ٹیچرز کو غیر قانونی سزاؤں کا اگر فوری خاتمہ نہ ہوا تو2جون کو پنجاب اسمبلی کا گھراؤ کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر