نشہ آور بوتل پینے سے 7 افراد کی حالت نازک‘ ہسپتال منتقل ‘ملزم گرفتار

نشہ آور بوتل پینے سے 7 افراد کی حالت نازک‘ ہسپتال منتقل ‘ملزم گرفتار

میاں چنوں+ محسن وال( نمائندہ پاکستان + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) میاں چنوں کے نواحی گاؤں 42پندرہ ایل میں نشہ آور بوتل پینے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو1122نے تمام متاثرین کو فسٹ ایڈکے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا،جہاں مریضوں کا علاج کیا گیا ،متاثرین میں محمد بشیر45سال،مظہر حسین 42سال،پروین بی بی 45 سال،آمنہ بی بی 45سال،(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

سمیرا 17سال،محمد حسن10 ، محمد شہباز9سال شامل ہیں،پولیس تھانہ صدر کے مطابق تمام متاثرین کو انکے قریبی رشتہ دار محمد امین نے بوتل میں نشہ ملا کردیا ہے،ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر