پیف سکولز کو چلانے والے سرکاری ملازمین کو کل تک کی آخری مہلت

پیف سکولز کو چلانے والے سرکاری ملازمین کو کل تک کی آخری مہلت

ملتان( سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول چلانے والے بیشتر سرکاری ملازمین نے کوائف جمع نہیں کرائے پیف نے معاہدہ ختم کرنے فیصلہ کر لیا‘تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی کہ سیکڑوں سرکاری ملازمین پیف سکولز چلا رہے ہیں حالانکہ سرکاری ملازمین(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

پیف سکول نہیں کھول سکتے لیکن سرکاری ملازمین نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دھوکے میں رکھتے ہوئے سکول کھول لئے اور ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کرنے لگے اس پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے 63ویں اجلاس میں ایسے سکول مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایسے سکول مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے سکول اپنے ایسے قریبی رشتہ داروں کے نام منتقل کرالیں جو سرکاری ملازمین نہ ہوں اور اس کے لئے درخواست دیں کل 15مئی آخری تاریخ ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی ذرائع سے ایسے سکول مالکان کا پتہ چلایا جائے گااور ان کے ساتھ شراکت کا معاہدہ فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا اور منتقلی کی سہولت بھی نہیں دی جائے گی‘اس کے علاوہ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی‘ اس پر پیف سکول چلا کر لاکھوں روپے ماہانہ کمانے والے سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ بچاؤکے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔

پیف سکولز

مزید : ملتان صفحہ آخر