حکمران کر پشن کے باعث بند گلی میں جا چکے ہیں، چوہدری سرور

حکمران کر پشن کے باعث بند گلی میں جا چکے ہیں، چوہدری سرور

لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کو کرپشن اور جمہو ریت میں سے کسی ایک کا انتخابات کر ناہوگا ،حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے آج بند گلی میں جا چکے ہیں،(ن) لیگ نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو قومی تحر یک انکے اقتدار کا بوریا بستر گول کر دیگی،تحر یک انصاف قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے ،عمران خان اور تحر یک انصاف پر تنقید کر نیوالوں کا مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب نے کہا ہے کہ حکو مت کے پاس اپوزیشن کے ٹی او آرز کے مطابق کمیشن بنانے کے سواکوئی آپشن نہیں اور اگر حکمرانوں نے اپنی ہٹ دھر می جاری رکھی ہے توا سکے صرف حکمرانوں ہی نہیں جمہو ریت اور ملک کیلئے بھی خطر ناک نتائج مر تب ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی سب سے بڑی دشمن انکی اپنی کر پشن ہے مگر حکمران کر پشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں بلکہ اپنی کر پشن کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں انکو شکست کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔

چوہدری سرور

مزید : کراچی صفحہ آخر