مالیاتی ایوارڈ کی مد میں ضلع ملتان کے 6ٹاؤنز کو گرانٹ جاری، 15 فیصد کٹوتی

مالیاتی ایوارڈ کی مد میں ضلع ملتان کے 6ٹاؤنز کو گرانٹ جاری، 15 فیصد کٹوتی

ملتان (خبر نگار) حکومت پنجاب شعبہ فنانس نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ 2015, 2016 کے اپریل 2016 کے مہینے کے شیئر کی مد میں ضلع ملتان کے 6ٹاؤنز کو 15فیصد اکانومی کٹ کے بعد 2کروڑ 22لاکھ 89 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ موسیٰ پاک ٹاؤن کی گرانٹ سے بجلی واجبات کی مد میں 10لاکھ روپے کی کٹوتی سمیت ملتان کے 6ٹاؤنز کی گرانٹ سے کل 34 لاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کی جانے والی گرانٹ کے مطابق جلالپور پیروالہ ٹاؤن کی گرانٹ سے 6لاکھ 90 ہزار روپے کی کٹوتی کے بعد 47 لاکھ 79 ہزار، شاہ رکن عالم ٹاؤن کی گرانٹ سے 4لاکھ 83 ہزار روپے کی کٹوتی کے بعد 33لاکھ 39 ہزار روپے، موسیٰ پاک ٹاؤن کی گرانٹ سے 14 لاکھ 85 ہزار روپے کی کٹوتی کے بعد 21 لاکھ 6ہزار روپے شیر شاہ ٹاؤن کی گرانٹ سے 4لاکھ 31 ہزار روپے کی کٹوتی کے بعد 29 لاکھ 86 ہزار روپے، بوسن ٹاؤن کی گرانٹ سے 5لاکھ روپے کی کٹوتی کے بعد 34 لاکھ 64 ہزار روپے جبکہ شجاع آباد ٹاؤن کی گرانٹ سے 8 لاکھ 28 ہزار روپے کی کٹوتی کے بعد 57 لاکھ 35 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر