سعودی عرب سے بے دخل 43پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب سے بے دخل 43پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد( اے این این )سعودی عرب سے بے دخل ہونے والے 43 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ۔ بینظیر ایئرپورٹ سے بیرون ممالک جانے والے چار مسافر طیاروں سے آف لوڈ کر دیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پاسپورٹ گم ہونے پر 43پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جنہیں غیرملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جبکہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برازیل جانے والے تین مسافروں کو پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا ۔ بلال احمد، محمد عمران اور ارسلان یعقوب برازیل جانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ ملائیشیا جانے والے مسافر عبدالرف کو بھی طیارے سے آف لوڈ کیا گیا ۔ چاروں مسافروں کے پاس کم سفری اخراجات جبکہ ہوٹلز کی بکنگ نہیں تھی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر