سابق چیئرمین اسٹیل مل کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

سابق چیئرمین اسٹیل مل کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت 19مئی تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو احتساب عدالت میں سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم نیب کی جانب سے گواہ سماعت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت 19مئی تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر