ملتان کے وکلاء کے تمام تحفظات دورکئے جائیں گے، گورنر رفیق رجوانہ

ملتان کے وکلاء کے تمام تحفظات دورکئے جائیں گے، گورنر رفیق رجوانہ

ملتان ( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملتان کے وکلاء کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے حکومت پنجاب باا لخصوص ملتان کے وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر تیار ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان کے وکلاء کو خوشخبری دینا چاہتے ہیں وہ خود ملتان بار کے ممبرہیں اور (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

ملتان بار ان کی اپنی بار ہے ا س لئے ان کے مسائل کے لئے پوری کوششیں کریں گیاور جلد ملتان بار کا دورہ کرکے بار نمائندگان کے ساتھ مشاورت کے ساتھ تمام تحفظات دور کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار نے انھوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر عظیم الحق پیرزادہ اور جنرل سیکرٹری عمران خاکوانی سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر و سیکرٹری نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ حکومت پنجاب سے مسائل حل کرانے میں گورنر پنجاب اپنے وعدے کے مطابق اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر