وزیر داخلہ سندھ کا خاتون پر مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس

وزیر داخلہ سندھ کا خاتون پر مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کراچی میں رضویہ تھانہ پولیس کی جانب سے اغوا کے الزام میں حراست میں لی گئی خاتون پر مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔رضویہ تھانہ پولیس نے ارم نامی خاتون کے اغوا کے الزام میں کرن نامی خاتون کو رات گئے حراست میں لیااور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ ایس ایس پی سینٹرل سے طلب کر لی ہے۔