زہریلی مٹھائی سے متاثر مریضوں میں زہریلے اثرات نمودار ‘ بلڈ سیمپل لیبارٹری روانہ

زہریلی مٹھائی سے متاثر مریضوں میں زہریلے اثرات نمودار ‘ بلڈ سیمپل لیبارٹری ...

فتح پور( سٹی رپورٹر) تفصیل کے مطابق نواحی چک105/ML میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ کل 117 مریضوں میں سے 32 کی ہلاکت کے بعد گزشتہ سے پیوستہ روز کمسن زین کی حالت اچانک بگڑ جا نے کے باعث اسے ڈی ایچ کیو لیہ منتقل کر دیا گیا جبکہ نواحی چکوک چک نمبر105/ML ، 110/TDA میں موجود دیگر مریضوں پر بھی زہریلے اثرات نمو دار ہو نے کی شکایات موصول ہو نے پر گزشتہ روز موبائل (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

ہیلتھ یونٹ کے انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گھر گھر جا کر مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا اور ان کے بلڈ سیمپل لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری روا نہ کر دیے۔ اس موقع پر متاثرین محمد صدیق ،جاوید اقبال ، حمزہ ، محمد نذیر ، زاہدہ ، رمضانہ ، زاہدہ ، سلمیٰ کوثر ، حمیدہ ، رابعہ ، کشور ، رضیہ ، صائمہ ، نسرین ،شکیلہ بی بی ، حسنین ، ارسلان ، طیب ، محمد اسماعیل چیک کیا گیا۔ جن میں سے شدید متاثرین زین ، امینہ بی بی ، اکبر علی ، طیب اور حسنین کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر