جبار العزیبائی ایمریٹس پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ تعینات

جبار العزیبائی ایمریٹس پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے لئے جبار العزیبائی کو نیا وائس پریذیڈنٹ تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل جبار العزیبائی ایمریٹس ایئرلائن برائے تھائی لینڈ اور انڈو چائنہ کے ایریا منیجر کے طور پر تعینات تھے۔ انہوں نے اپنا کیریئر یوگنڈا میں ایمریٹس کے ایریا منیجر کے طور پر شروع کیا اور اس وہاں پر تین سال کام کیا۔ پھر ان کو سائپرس میں کنٹری منیجر کی پوزیشن پر تعینات کردیا گیا۔ جبار العزیبائی کا ایوی ایشن انڈسٹری میں آٹھ سالوں پر محیط کام کا وسیع تجربہ ہے ۔ مشکل مارکیٹ کے اندر ایئرلائن کے آپریشنز میں کامیابی سے اضافہ کرنا ان کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ جبار العزیبائی اپنی اس نئی ذمہ داری کا آغاز رواں مہینے سے کررہے ہیں۔ خالد بردان جو ایمریٹس میں وائس پریذیڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے تھے، وہ اب ایمریٹس کی اسکائی کارگو ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ جبار العزیبائی نے بتایا، 'پاکستان میں وائس پریذیڈنٹ تعینات ہونے پر مجھے خوشی ہے اور میں مقامی ٹیم کے ساتھ کام کرنے اورمارکیٹ میں اپنے تجارتی و کاروباری شراکت داروں کے ساتھ ایمریٹس کا بزنس بڑھانے کے لئے پرجوش ہوں۔ پاکستانی مارکیٹ میں میری بنیادی توجہ اپنے صارفین کو بچت کے ساتھ عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی جاری رکھنے پر مرکوز ہے کیونکہ ہم دنیا بھر کے 150 سے زائد مقامات سے منسلک ہیں۔ '

مزید : کراچی صفحہ آخر