بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان دشمنی میں بھارت سے سبقت لے گئی،فداء الرحمن درخواستی

بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان دشمنی میں بھارت سے سبقت لے گئی،فداء الرحمن ...

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمن درخواستی نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دینے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان دشمنی میں بھارت سے بھی سبقت لے گئی ہے ،بے گناہ افراد کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے ،بنگلہ دیش میں جاری پھانسیوں کے تسلسل کی پوری دنیا نے شدید الفاظ میں مذمت (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

کی ہے۔ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ بنگلہ دیش کو سبق سکھانے کے لئے اس کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ترکی کی طرح جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے اپنے اپنے سفراء کو واپس بلوائیں۔

فداء الرحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر