پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ کی ایجنسی میں پہلی بار کھلی کچہری

پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ کی ایجنسی میں پہلی بار کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستان )پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ کی ایجنسی میں پہلی بار کھلی کچہری عوام نے مشکلات کے انبار لگا دئیے۔گزشتہ روز پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عبدالعامر خٹک نے باجوڑ سپورٹس کمپلکس ہال میں کھلی کچہری لگائی جس میں اے پی اے خار محمد علی اے پی اے نواگئی فیاض شیر پاوءں اور تمام سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے کھلی کچہری میں باجوڑ ایجنسی کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی عوام نے صحت ، تعلیم ، بجلی امن و امان ،مواصلات سمیت دیگر اہم مسائل اور مشکلات کے انبار لگا دئیے پولٹیکل ایجنٹ نے یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے ہر تحصیل میں کھلی کچہری کا بندوبست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مشکلات کا احساس ہے اور کسی بھی محکمے کو بھی عوام کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم اور امن کسی معاشرے کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کئے کہ عوام کو ان کے حقوق ان کے گھر کے دلہیز تک پہنچانے کی بھر پور کوششیں کریں گے ایجنسی میں بجلی لوڈشیڈنگ
کے سوال پر انہوں نے کہاکہ ایجنسی میں بجلی کے لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کیلئے تمام اقوام کا ایک گرینڈ جرگہ بلایا جائے گا۔