مطیع الرحمن نے دو قومی نظریہ پر جان دے دی ،مولانا تسلیم اقبال

مطیع الرحمن نے دو قومی نظریہ پر جان دے دی ،مولانا تسلیم اقبال

کرک (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کرک کے امیر مولانا تسلیم اقبال نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے قائدین کو پاکستان سے محبت کی سز ا دی جارہی ہے ،مطیع الرحمان نظامی نے دوقومی نظرئے پرجان قربان کردی ،پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے کیلئے صف اول کے مجاہد کی پھانسی پر پاکستان کا وزیر اعظم نوازشریف بے بس خواتین کی طرح افسوس کا اظہار کررہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک سٹی میں نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں پیراودین شاہ مسجد سے صدام چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بنگلہ دیش حکومت ،حسینہ واجد مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین محمد رؤف ،دوست محمد،جے آئی یوتھ خیبرپختونخوا کے نائب صدرمحمد ظہور، تحصیل کرک کے صدرگل زیب،دیگر رہنماؤں اعجازاللہ،فریداللہ،نسیم خٹک،مصطفی خالد سمیت کارکنوں نے ریلی اوراحتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے مولاناتسلیم اقبال کی امامت میں مطیع الرحمان نظامی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی ،مولانا تسلیم اقبال نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اوربنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو فوری طورپر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا،انہوں نے ترکی کی حکومت کو جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کیلئے جاندارموقف اپنانے اوربنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا

مزید : کراچی صفحہ آخر