رستما ،طفیل انجم ایم پی اے کا گورنمنٹ سکول چار گلی کا دورہ

رستما ،طفیل انجم ایم پی اے کا گورنمنٹ سکول چار گلی کا دورہ

رستم(نمائند ہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹکسیشن طفیل انجم نے تحصیل ممبر یونین کونسل چارگلی ممتاز علی ، سدھوم پریس کلب رستم کے صدر جاوید صابر رستمی کے علاوہ دیگر کونسلران کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری اور مڈل سکول چارگلی کا اچانک دورہ کرکے تمام کلاسوں کا تفصیلی جائزہ اور بچوں سے مختلف سوالات کئے جس کا بچو ں نے نہایت اچھے انداز میں جوابات دیئے اس کے سکول کے ہیڈ ماسٹر صفدر علی اور کلاسوں کے انچارجز عجب خان ، محمد طارق ، سید جمال عرف کرتب خان اپٹا سدھوم رستم کے جنرل سیکرٹری اکرام اللہ باچا کے علاوہ مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی علام نبی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے طفیل انجم نے کہا کہ بچوں کوتعلیمی نصاب کے ساتھ ساتھ معاشرے میں حجرے اور مسجد کے تقدس سے بھی آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کرے تاکہ بچہ بڑا ہو کر معاشرے کا ایک اچھا فرد بن سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتا لیکن معاشرے کے اخلاق و اقدار سے بے خیبر ہونے کی وجہ سے زندگی گزارنے میں مختلف قسم کے مشکلات کا سامنا کرناہو تا ہے۔۔۔

مزید : کراچی صفحہ آخر