کرک ،قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر سالانہ ترقیاتی اے پی سی او مسترد
کرک( بیوروررٹ) قانونی تقاضے پورا نہ ہونے پرتحصیل کونسل کرک کا سالانہ ترقیاتی پی سی ون مسترد،ٹی ڈی سی نے ایک ہفتے کے اندر 2016 کے شیڈول کے مطابق سکیم وائز دوبارہ پی سی ون تیار کرنے اور غیر رجسٹرڈ مساجد،مدارس کیلئے فنڈ مختص نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔جمعہ کے روز اس سلسلے میں سرکٹ ہاؤس میں اسسٹنٹ کمشنرمحمد شیر کی سربراہی میں تحصیل ترقیاتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹی ایم او ،ٹی او آر ،ڈی او فناس ،ڈی او سوشل ویلفئیر او رسی اینڈ ڈبلیو کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل کونسل کرک کے تیار کردہ 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کے سالانہ ترقیاتی پی سی ون کے ایک ایک سکیم کابغور جائزہ لیا گیا اور تفصیلی بحث ،مباحثے کے بعد قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر مسترد کرتے ہوئے ٹی او آئی کوایک ہفتے کے اندر 2016 شیڈول کے مطابق از سرنو سکیم وائز پی سی تیا رکرنے ،تمام منصوبوں کا علاقہ واضح کرنے اور غیر رجسٹرڈ مساجد ،مدارس کیلئے فنڈ مختص نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔