امریکی حکومت کی ایل جی سمارٹ فونز کے فوجی استعمال کی اجازت

امریکی حکومت کی ایل جی سمارٹ فونز کے فوجی استعمال کی اجازت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امریکی ادارے نیشنل انفارمیشن ایشورنس پارٹنرشپ (این آئی اے پی) نے ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کے G5اور V10 اسمارٹ فونز کو کاروباری دنیا میں بین الاقوامی معیار پر سر ٹیفکیٹ دیا ہے، جس کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے ایل جی کے جدید ترین اسمارٹ فونز کو کاروباری و فوجی استعمال کی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔امریکی ادارے این آئی اے پی کی سرٹیفکیشن دنیا کے 25 ملکوں میں تسلیم کی جاتی ہے جن میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں۔ ایل جی کے بنیادی اسمارٹ فونز خصوصی طور پر گیٹ ٹیکنالوجی (GATE) سے آراستہ ہوتے ہیں جس کے باعث وہ بہتر پلیٹ فارم، نیٹ ورک اور ایپلی کیشن سیکورٹی کے حامل ہوجاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی انٹرپرائز ڈیٹا تک پائیدار اور محفوظ رسائی ہوجاتی ہے۔ ایل جی کی جانب سے 2013 میں گیٹ (Guarded Access to Enterprise) کو متعارف کرایا گیا، یہ انٹرپرائز سطح کا سیکورٹی پلیٹ فارم ہے جو مختلف اقسام کی سیکورٹی خدمات فراہم کرتا ہے جن میں اینٹی ہیکنگ اور انٹرپرائز موبائل ڈیوائسز کے لئے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ سسٹمز شامل ہیں۔ گیٹ کی مختلف سطحوں کے سیکورٹی کے اجزاء سے سافٹ ویئر کو برقرار رکھنے، سسٹم کے تحفظ مستحکم بنانے اور کارکردگی پر سمجھوتہ کئے بغیر کارپوریٹ ڈیٹا کی حفاظت میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایل جی کے G5اور V10 اسمارٹ فونز میں گوگل کے اینڈرائڈ فار ورک کا فیچر بھی شامل ہے جس سے ایل جی کے گیٹ نیٹ ورک کی استعداد میں برتری آجاتی ہے۔ اینڈرائڈ فار ورک (Android for Work)ایک ایسی سہولت ہے جو پرسنل ایپس میں سے ورک ایپس کو الگ کرتا ہے انہیں محفوظ بناتا ہے۔ ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ کمیونکیشنز کے ہیڈ اور وائس پریذیڈنٹ کرس یی نے بتایا، "ان دنوں بہترین سیکورٹی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر ہم ایک ایسے مستحکم سیکورٹی پلیٹ فارم پر یقین رکھتے ہیں جو ورک پلیس ڈیوائسز کے لئے لازمی ہو۔ اس سرٹیفکیشن سے اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ آج کے دور میں ایل جی کے اسمارٹ فونز انتہائی محفوظ موبائل ڈیوائسز میں شامل ہیں۔ "

مزید : کراچی صفحہ آخر