ضیاء الحق سرحدی کسٹم ایجنٹس سٹینڈنگ کمیٹی کراچی کے وائس چیئرمین منتخب

ضیاء الحق سرحدی کسٹم ایجنٹس سٹینڈنگ کمیٹی کراچی کے وائس چیئرمین منتخب

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر ٗ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کے صدراور آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ضیاء الحق سرحدی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی کی کسٹم ایجنٹس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ ضیاء الحق سرحدی گذشتہ40 سال سے کسٹمز کلیئرنگ، فارورڈنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کاروبار سے بھی منسلک ہیں ان کا شمار ملک کے سینئرکالم نگار وں میں ہوتا ہے ۔ضیاء الحق سرحدی جو کہ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (اپسیاء) اورجیمز اینڈجیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (جی جی آئی پی) کے چیئرمین کے علاوہ مختلف اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ضیاء الحق سرحدی نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدرشیخ خالد تواب اور ایف پی سی سی آئی کی کسٹم ایجنٹس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد طارق کے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کسٹم ایجنٹس برادری کے مسائل کو حل کرنے اور ان کی ترقی کیلئے قائم سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین کیلئے ان کا انتخاب کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ کسٹم ایجنٹس برادری کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر