پیپلزپارٹی فرانس کا یورپین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیپلزپارٹی فرانس کا یورپین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اور مینارٹی ونگ یورپ کے زیر اہتمام یورپین پارلیمنٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس احتجاجی کا مقصد بتاتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے کہا کہ فرانس بلجیم اور پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے لوگ ایک ہی نظیریہ اور سوچ رکھتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی سوچ کو لوگوں پر دہشتگردی سے مسلط کرنا چاہتے ہیں دہشتگردی کا واقعہ کسی ملک میں ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کو روکنے کیلئے پوری دنیا کے جمہوریت پسند لوگوں کو ایک بات پر اکٹھا ہونا ہے اور ان تمام لوگوں کا خاتمہ ممکن بنانا ہے پاکستان اس دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنا ہے پاکستان کے عوام نے سب سے زیادہ نقصانات اٹھائے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جن کی سربراہ محترمہ بینظیربھٹو اسی سوچ کے لوگوں کے ہاتھوں شہید ہوئی ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کے ورکرز اور جیالوں نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف ہروال دستے کا کام کیا ہے پاکستان میں بھارٹی جاسوس گرفتار ہو رہے ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کے وقعات میں ملوث ہیں ہمیں بھارت کی بھی مذمت کرنی چاہے اور ہم اس کیلئے ہر محاز پر جہاد جاری رکھیں گے انھوں نے یورپین پارلیمنٹ سٹراس برگ کے سیکرٹری کو یادواشت بھی پیش بھی کی