ورلڈ ٹیلی کام ڈے کے موقع پر9ویں پاکستان ٹیلی کون کا انعقاد

ورلڈ ٹیلی کام ڈے کے موقع پر9ویں پاکستان ٹیلی کون کا انعقاد

کراچی(اکنامک رپورٹر)شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اور پاکستا ن ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے تعاون سے 9ویں پاکستان ٹیلی کون2016اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں17مئی کو منعقد ہوگی۔اس سال منعقد ہونے والی کانفرنس کی( تھیم انقلابی ٹیکنالوجی کے چیلنجز کے سنگم) رکھی گئی ہے ۔ورلڈ ٹیلی کام ڈے2016کے موقع پر منعقد کئے جانے والے اس سالانہ اجتماع میں پاکستان کی ٹیلی کام،آئی ٹی،فنانشل،سوشل اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرین ٹیلی کام پالیسی کے حوالے سے اظہار خیال کرینگے ،اس کے ساتھ ساتھ کانفرنس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز،ای کامرس ،ای ایجوکیشن ،انٹر نیٹ آف تھنگز اور انٹر پرینیور شپ کیلئے اسٹارٹ اپ اور سماجی اثرات سے متعلق امور پر بھی تازہ معلومات فراہم کی جائیں گی جبکہ کانفرنس کے دیگر مقررین میں ماہرین اور دیگر متعلقہ پروفیشنلز پر مشتمل پینل ریگولیٹری،ٹیکنالوجی ،آئی سی ٹی انٹر پرینیور شپ اور سماجی اثرات پر مبنی چار سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کرینگے،کانفرنس کے ایجنڈے اور دستاویزات سے متعلق دیگر تفصیلات شیمراک کی ویب سائٹ www.shamrockconferences.net پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔کانفرنس سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام،پی ٹی اے،نیا ٹیل،ٹیلی نار پاکستان،پی ٹی سی ایل،مائیکرو سافٹ پاکستان،پاشا،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بلوچستان،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ،Ilm Ideas 2,،Careem نیٹ ورکس اور Convo کے نمائندگان سمیت دیگر مقررین بھی خطاب کرینگے۔ٹیلی کون کا ایک دلچسپ جز پینل ڈسکشن ہوگا جہاں ورلڈ ٹیلی کام 2016کے حوالے سے عالمی تھیم 147ICT Entrepreneurship for Social Impact148پر بات چیت کی جائیگی اور اسٹار ٹ اپ کیلئے ان پٹس کے طور پرکمرشل بینکوں سے سرمائے کے حصول،success stories اور ای ایجوکیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔متعلقہ وزارت،پی ٹی اے ،ملٹی نیٹ،پی ٹی سی ایل،ہایئر،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ،پاشا اورISPAK, کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس ایک روزہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اب تک پاکستان اور بیرون ملک سے متعدد وفود شرکت کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر