شبقدر ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،متعدد دکانداروں کو جرمانے

شبقدر ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،متعدد دکانداروں کو جرمانے

شبقدر (نمائندہ پاکستان)ایکسئن کینٹ رورل کے ہدایت پر ایس ڈی او داودزئی کا کمرشل مارکیٹ پر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ،کئی دکاندار گرفتار،کئی کو جرمانہ کیا گیا۔بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہیگی۔ایکسئن کاشف فرحان۔تفصیلات کے مطابق ایکسئن کینٹ رورل کاشف فرخان کیخصوصی ہدایت پر ایس ڈی او داودزئی انجنئر خالد خان نے پولیس کے ہمراہ شعیب کمرشل ماکیٹ درمنگئی روڈ پرچھاپہ مارا اورموقع پر 15دکانوں کو چوری کی بجلی استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے،اسکے علاوہ بعییرریکارڈ کے میٹر بھی تحویل میں لئے گئے۔اس موقع پر دو دکانداروں کو گرفتار کرکے تین لاکھ روپے جرمانہ اور462کے کی تحت ایف ائی ار درج کرکے جیل بجھوا دئے گئے۔اس موقع پر ایکسئن کاشف فرحان اوریس ڈی او داودزئی انجنئر خالد خان نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہی دی جائی گی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر