خیبر ایجنسی ،آرمی چیف اور افغان سفیر کے مابین مذاکرات کا میاب

خیبر ایجنسی ،آرمی چیف اور افغان سفیر کے مابین مذاکرات کا میاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پاکستان آرمی چیف اور افغان سفیر کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پاک اٖفغان بارڈر کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا ،طورخم پر بارڈرکھولنے کیااحکامات ملنے کے بعد لوگوں کی امد ورفت بہت کم نظر آئی کیونکہ زیادہ تر لوگ یا توپہاری علاقوں کے زریعے اپنے ملک چلے گئے جبکہ زیادہ تر پشاور میں بارڈر کھولنے کے انتظار میں تھے جبکہ چھوٹے بڑی گاڑیاں اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے ،بارڈر کھولنے پر دونوں اطراف لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ،بارڈر بند ش سے چار دنوں میں اربوں روپے کا نقصان ہو اتھا ،زرائع پاکستا ن آرمی چیف جنر ل راحیل شریف اور افغان سفیر عمر زاخیلوال کے درمیان اسلام اباد میں کامیاب مذاکرات کے بعد بارڈر کو کھول دیا گیا بارڈر کھولنے سے پھنسے ہوئے لوگ کل سے پشاور اور دوسرے علاقوں میں بارڈر کھولنے کی انتظار میں تھے اپنے ملک میں داخل ہونے کیلئے روانہ ہو نگے جبکہ مال سے بھر ے ہوئے چھوٹی گاڑیاں اور ٹرالز بھی افغانستان داخل ہونے کیلئے روانہ ہو گئے بارڈرکھولنے سے دونوں اطراف لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خصوصا تاجربرادری خوشی سے جھوم اٹھے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے تقریاب چار دنوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا کیو نکہ طورخم میں کسٹم دفتر سمیت ہوٹلز مارکیٹیں چار دنوں سے بند تھا اور لوکل ٹرانسپورٹ سمیت بڑی گاڑیاں بھی کھڑے ہو گے تھے واضح رہے کہ باڑدر پر کشیدگی اس وقت پیدا ہو گئی تھی جب پاکستان کی سیکورٹی فورسز اپنے علاقے میں کانٹا دار باڑ لگا رہے تھے کہ افغان فورسز نے کام بند کر دیا جسکے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے اور بارڈر کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کر دیا تھا جسکے بعد طورخم میں چار بار مذکرات ہو ئے لیکن کا میاب نہیں ہو سکے