یونین کونسل لاچی کی پانی کی فراہمی کیلئے 16 مئی کی ڈیڈ لائن

یونین کونسل لاچی کی پانی کی فراہمی کیلئے 16 مئی کی ڈیڈ لائن

کوھاٹ (بیورو رپورٹ)لاچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے پانی کی قلت پرٹی ایم اے کودھمکی دیتے ہوئے کہاہے اگرسوموارتک سسٹم کوٹھیک نہ کیاگیاتواحتجاج کے سواکوئی راستہ نہیں ہوگاہم عوام کی گالیاں سنیں گے توٹی ایم اے افسران بھی ارام سے نہیں بیٹھیں گے پانی کی مسلسل قلت پرمنعقدہ ایک خصوصی میٹنگ جسمیں ضلعی ناظم مولانانیازمحمد،ٹی ایم اومحمدامین ،ایکسین زاھدمحموداورناظمین کونسلرزنے شرکت کی میں اظہارخیال کرتے ہوئے ناظمین محمداحسان،حاجی گل ملی شاہ اورکونسلرحافظ داؤدنے سخت لہجے میں ٹی ایم اوکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لاچی میں کربلاکاسماں ہے اورلوگ ادھرادھرسے پانی لانے پر مجبورہیں لیکن ٹی ایم اے افسران حالات کاکوئی نوٹس نہیں لے رہے ٹیوب ویل مشین کئی دنوں سے خراب پڑے اورسٹاف ایمانداری سے ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے جبکہ عوام کی باتیں ہم کوسنناپڑرہی ہیں انہوں نے کہا اگرٹی ایم اے پانی کابندوبست نہیں کرسکتی توپھرلاچی میں کمیٹی کے وجودکاکوئی فائدہ نہیں ناظمین نے مزید کہادس پندرہ دن تک لوگوں کوپانی نہیں مل رہااگرٹیوب ویلزاوردیگرخراب مشینری ٹھیک نہ کرکے تین دن میں سسٹم ٹھیک نہ کیاگیا توحالات کی ذمہ داری ٹی ایم اے پرہوگی اورہم عوام کے ساتھ احتجاج پرمجبورہونگے ضلعی ناظم مولانانیازمحمدنے ٹی ایم اوکوہدایت کی کہ مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورخراب مشینری کوفی الفورٹھیک کیاجائے تاکہ عوامی تکلیفات کاخاتمہ ہوٹی ایم اومحمدامین نے یقین دہانی کرائی کہ سسٹم کوچندروزمیں ٹھیک کردیاجائے گا اورموقع پرماتحت سٹاف کوہدایات جاری کئے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر